تازہ ترین

ضلع نگر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،سردی اور معاملات زندگی کی شدت میں اضافہ ۔

نگر ( بیورو رپورٹ) ضلع نگر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،سردی اور معاملات زندگی کی شدت میں اضافہ ۔ عوام سردی شدت اور مشکلات میں اضافے کے باوجود اس موسمی تبدیلی کو آئندہ سال کے لئے بہت بہتر قرار دے رہے ہیں ۔ شدید برف باری سے نیلئے بریئے ،دائینتر،کشوملنگ،فایا اور فٹس بریئے ٹاپ سمیت ہوپر ،ہسپر ،نگر خاص ،پھکر ،ساس ویلی اور میاں چھر میں برفباری ۔ بونر اورگپہ ویلی میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے منچلے نوجوان موٹر سائکل سوار جنگل جنگل گومتے کھیلتے بھی نظر آئے ۔ بالائی مقامات پر مسلسل چوبیس گھنٹوں کی برفباری نے تین سے چار فٹ برف کی موٹی تہہ زمین پر چڑھا دی ہے۔ پہاڑی چوٹیوں اور چٹانوں پر رہنے والے جانور موسم کی شدت برداشت کئے بغیر نشیبی علاقوں میں اتر نا شروع ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی سردی کی شدت میں اضافے کے سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق ضلع نگر ۱۲ ہزار سے زائد گھرانوں میں روزانہ اسی ٹن سے زائد لکڑی سرف ایندھن کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ نسالو گوشت سے روایتی طور پر مختلف گرم کھانے تیار کر لئے جاتے ہیں ۔ نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب گلی کوچے گندگی اور کیچڑ سے بھر جاتے ہیں جس سے عوام کو پیدل چلنے میں بھی شدید دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*