تازہ ترین

مدرسہ مصباح الہدیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو کے زیر اہتمام آل گانچھے بین المدارس نعتیہ مقابلےکا انعقاد

سینو(زاہد حلیم) مدرسہ مصباح الہدیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ و آل گانچھے بین المدارس نعتیہ مقابلےمنعقد کی گئی جس میں ضلع گانچھے کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مدارس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروقار محفل کی صدارت معروف عالم دین سید حسن شاہ شگری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مولانا محسن علی سرموی تھے۔ نعتیہ مقابلے کی جیوری کے فرائض مشہور قصیدہ، نوحہ اور مرثیہ خواں ماسٹر حاجی غلام محمد سید خورشید شاہ اور سید حامد موسوی نے سر انجام دیئے۔ نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن جامعہ آل رسولﷺ خپلو کے طالبعلم کاچو میثم زائر عباس نے حاصل کی، دوسری پوزیشن مدرسہ باقریہ کے طالبعلم محمد قاسم نے حاصل کی جبکہ شہزاد احمد طالبعلم مدرسہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو اور سیدہ سنائرہ مدرسہ تعلیم القرآن اہل حدیث نے بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہونے سے ملتی ہے۔ مسلمانوں میں عدم اتفاق و اتحاد کی وجہ آج مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ دشمنان اسلام نے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلا کر اپنے مقاصد اور اہداف حاصل کئے آج کے مسلمان کو باخبر اور ہوش مند ہونا چاہئے تاکہ ہماری صفوں میں بھی انتشار نہ پھیلائے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور علمائے کرام نے پوزیشن ہولڈرز کے درمیان انعامات تقسیم کئے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*