تازہ ترین

قرآن وحدیث میں بیٹیوں کی فضیلت

ٰٰٰٓٓٓارشاد فرمایا کہ بیٹیاں بہت بڑی نعمت ہیں کیونکہ ان کی پرورش پر جنت کا واعدہ ہے۔
جن کی تین بیٹیا ں یا تین بہنیں ہوں ان کی اچھی طرح پرورش کرے اوران کے اوا ء حقوق کے بارے میں اللہ سے ڈرتا رہے اس کے لیے جنت واجب ہو گئ اور بعض روایات میں آپﷺ نے تین بیٹیوں اور دو بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت دی تو کسی نے عرض کیا:”اگر کسی کے ایک ہی لٹرکی ہے” تو آپﷺنے اس کو بھی جنت کی بشارت دی۔اگر یہ نعمت نہ ہوتیں توان پر جنت کا وعدہ نہ ہوتا۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: “جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا فرماتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے عطا فرماتا ہے۔”(ترجمہ ازبیان القرآن)
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیٹیوں کو مقدم فرمایا جس سے ان کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے اورآپﷺنے ارشاد فرمایا :”وہ عورت مبارک ہے جس کے پیٹ سے پہلی مرتبہ بیٹی پیدا ہو۔”
چنانچہ بیٹیوں کے پیدا ہونے پرمسکراؤاورخوش ہو جاؤ اور سمجھو کہ گھر میں برکت نازل ہو گء۔اگر بیٹاں مبا رک نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ اپنے سب سے پیارے نبی ﷺ کا نسب بیٹی سے نہ چلاتا۔معلوم ہوا بیٹیاں بہت مبارک ہیں اس لیے ان کو حقیر نہ سمجھو۔

تحریر : جویریہ طاہر آئر یونیورسٹی آسلام آباد

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*