تازہ ترین

گلگت ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کامیاب کارروائی 3500فٹ روڈ سے تجاوزات گرا کر روڈ واہگزار کرا دیا گیا۔

گلگت ( نمائندہ خصوصی)گلگت انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کامیاب کارروائی 3500فٹ روڈ سے تجاوزات گرا کر روڈ واہگزار کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن Ac/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوھدری نے از خود کاروائی کرتے ہوئے موضوع سکوار میں مجسٹریٹ مختار احمد گرداور اور حلقہ پٹواری سمیت میونسپل فورس کے ٹیم ہمراہ لیکر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3500 فٹ لمبا روڈ سے درجنوں تجاوزات کمپاونڈ وال درختوں سمیت مویشی خانے گرا کر روڈ واہگزار کرا دیا Ac/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوھدری کے تجاوزات کے خلاف کامیاب کارروائی پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی اسسٹنٹ کمشنر نے سکوار کی طرف توجہ دی ہے اور کمپنسیشن کھانے کے باوجود روڈ سے تجاوزات نہیں اٹھائے آ ج کی اس اقدام کو سراہتے ہیں اور اے،سی صاحب کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ آ ئند ہ بھی سکوار پر توجہ دینگے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوھدری نے کہا کہ گلگت شہر میں جہاں کیں تجاوزات کی اطلاع ملے گی میں خود کاروائی کرنے جاؤں گا تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور آ ئند ہ بھی سکوار میں تجاوزات کی چیکنگ کیلیئے ٹیم آ تی رہے کی اور یہ ٹیم ماہانہ اپنی رپورٹ تفصیل کے ساتھ پیش کرے گی اس رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی عوام اپنی ذمہ داری قبول کر کے اپنے تجاوزات خود ختم کر ایسا نہیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*