تازہ ترین

وحدت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم ولادت حضرت محمد ﷺ اور یوم ولادت امام جعفر صادق ؑ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد۔

شگر(عابدشگری)وحدت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم ولادت حضرت محمد ﷺ اور یوم ولادت امام جعفر صادق ؑ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نوربخشیہ شگر سید حسن شاہ نے کہا کہ اسلام اور اسوہ رسول ہمیں لوگوں کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے۔وحدت فاؤنڈیشن شگر کی جانب سے شگر میں فلاحی کام قابل تعریف ہے۔ہم سب کو اسوہ رسول پر عمل کرتے ہوئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔تقریب میں ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ،امام جمعہ شگر سید طہٰ الموسوی،مولوی عبدالقیوم شورش،حاجی وزیر فداعلی،ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر حسب روایت پیغمبر اکرم ﷺ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*