تازہ ترین

مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری اور دیگر رہنماؤں نے معروف عالم دین شیخ محمد حسین متقی کی انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو علاقے کیلئے نقصان قرار دیا۔

شگر(پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری اور دیگر رہنماؤں نے معروف عالم دین شیخ محمد حسین متقی کی انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو علاقے کیلئے نقصان قرار دیا۔عالم کی موت عالم کی موت ہے۔ ان کی موت سے پیدا ہونے والے خلاء پر ہونے میں کئی عرصہ لگیں گے۔ انہوں نے مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد حسین متقی ایک عالم باعمل تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت میں گزاری۔انہوں لواحقین خصوصا ان کے بیٹے شیخ باقر متقی،بھانجے ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز،شیخ تقی ممتاز اور دیگر لواحقین کو ان کی انتقال پر ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔اور دعا کی ہے کہ لواحقین اور ہم سب کو ایک عظیم سانحے کو جھیلنے کی توفیق عطا فرمائیں اور مرحوم کو جوار آئمہ میں جگہ عطا فرمائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*