تازہ ترین

سرکاری عہدوں کی بندربانٹ کے حوالے سے گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت نے پاکستان کے چاروں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گلگت ( نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ نون کی حکومت نے مشیروں،وزیروں،معاون خصوصی اور کوارڈنیٹر کی تقسیم میں پاکستان کے چاروں آئینی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن عوامی مسائل کو کوئی پرسان حال نہیں۔ حال میں غذر سے تعلق رکھنے والے غلام محمد کو خصوصی طور پر مشیر جو اختیارات کے حوالے سے وزیر کے برابر ہونگے، منتخب کرنے کے بعد استور سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم کو معاون خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کو وزیر قانون اور چیرمین بورڈ آف انوسمنٹ گلگت بلتستان شمس میر کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق شمس میر کو مشیر اطلاعات ونشریات اور غلام محمد کو مشیر صحت بنائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ان کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس طرح گلگت بلتستان کی حکومت نے ایک طرح سے عوامی بجٹ پر بوجھ ڈال کر پارٹی کے لوگوں کو عہدوں سے نوازنے میں گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں تاریخ رقم کردی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*