تازہ ترین

ضلع خپلو میں کوئلے کی زہریلی دھواں نے پانچ افراد کی جاں لے لی،ہر طرف کہرام مچ گیا۔

گانچھے( بیورو رپورٹ) خپلو کے مقامی ہوٹل میں کوئلے کی زہریلی دھواں کے باعث ہوٹل میں کام کرنے والے 5 ملازمین جاں بحق ہوگئے جاں بحق  ہونے والوں کا ضلع گانچھے سے ہے۔ تٖفصیلات کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین نے سردی سے بچنے کیلئے لکڑی کے ایندھن چلا کر سوئے تھے لیکن صبح دیکھنا نصیب نہ ہوئے کہا یہ جارہا ہے کہ تمام افراد کی موت صبح چار بجے کے قریب واقع ہوالیکن صبح آٹھ بجے کے قریب مارکیٹ کے لوگوں کو شک ہونے پر ریسکیو والوں کو اطلاع دی اور ریسکیو کے اہلکاروں نے ہوٹل کی کھڑکی توڑ کر کمرئے میں داخل ہوا اور تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو منتقل کیا۔ جہاں فیزیکل معائنہ اور قانونی کاروائی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ گانچھے میں مستقبل میں اس قسم کے افسوناک واقعات سے بچنے کیلئے ضلع بھر میں ہیٹنگ کے لئے گیس اور کوئلے کی استعمال پر مکمل پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*