تازہ ترین

محکمہ پولیس میں اسامیوں کی تخلیق کے حوالے سے ضلع کھرمنگ نظر انداز، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر۔

کھرمنگ( ڈسٹرک رپورٹر) محکمہ پولیس میں اسامیوں کی تخلیق کے حوالے سے ضلع  کھرمنگ نظر انداز، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر گئی،تفصیلات کے مطابقنو زائیدہ اضلاع شگر ، نگر میں دس دس پولیس حوالدار کی پوسٹیں تخلیق کی گئیں جبکہ کھرمنگ کو صرف تیں پوسٹیں دی گئیں ہیں ۔ یاد رہے کہ شگر اور نگر دونوں میں حکومت مخالف پارٹیوں کے ممبران اسمبلی جیتے ہوۓ ہین جبکہ ان تمام پوسٹوں کی تخلیق کھرمنگ سے رکن اسمبلی اور وزیر پلاننگ کی منظوری کے بعد عمل میں آتی ہیں ۔ محکمہ پولیس کھرمنگ اس وقت ایس پی سے خالی ہے ، موجودہ ایس پی بنیادی طور ہر ڈی ایس پی ہے جبکی کھرمنگ کی سیٹ پر تنخواہ لینے والا ایس پی اجمل بھٹی جو پی ایس پی گروپ کے ہیں چلاس مین ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ اگر پی ایس پی گروپ کے اس آفیسرکو کھرمنگ بھیجا گیا تو محکمہ پولیس کھرمنگ کی حالت زار کافی بہتر ہو سکتی ہے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*