تازہ ترین

پرنس کریم آغاخان کی آمد کے قریب ضلع ہنزہ میں بجلی کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ،تیاریاں متاثر۔

ہنزہ( نمائندہ خصوصی) ظہور کریم (ایڈووکیٹ)ادر پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ اور فداء کریم ڈویژنل نائب صدر گلگت نے کہا ہے ہنزہ میں پرنس کریم آغاخان کی ماہ دسمبر میں تشریف آوری کے موقع پر بجلی کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ سے تمام جماعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور جب کہ گورنر گلگت بلتستان کے محل میں تین نشستیں موجود ہونے کے باوجود اندھروں میں مبتلا ہیں ہم حکومت وقت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ دورہ حاضر امام کے مقدس موقع پر بجلی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر جرنیٹر اور تیل کا بندبست کیا جائے ہنزہ میں ٹریفک نظام کی بہتر اقدامات کو عملی جامع پہنانے اورصفائی کے لئے بھی گلگت سے خصوصی طو پر گاڑیاں میونسپل کمیٹی ضلع ہنزہ منگوالیں اس وقت ہنزہ میونسپل کمیٹی کے پاس صِرف ایک گاڑی ہے جو کہ ناکافی ہے۔ اور وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے ۔ اور اقدامات کو فوری طور پر عملی جامع پہنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت طُلبہ یہ صفائی مہم چلا رہے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*