تازہ ترین

استور ہیڈ کوارٹر گوریکوٹ کے گاؤں دوئی داس پرائمری سکول کی عمارت تین سال سے التوا کا شکار

استور ( خبرنگار خصوصی ) استور ہیڈ کوارٹر گوریکوٹ کے گاؤں دوئی داس پرائمری سکول کی عمارت تین سال سے التوا کا شکار ، 65گھرانوں پر مشتمل آبادی سکول سے محروم بچے تعلیم کے حصول کیلئے تین کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کرکے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن نصیر اللہ بابر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوریکوٹ کے گاؤں دوئی داس کا سکول سابقہ دور حکومت میں سالانہ ترقیاتی منصوبے پر رکھا گیا جسکی منظوری پر باقاعدہ کام شروع کیا گیا مگر تین سال کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال یہ عمارت مکمل نہ ہو سکی ہے جسکی وجہ سے 65گھرانوں پر مشتمل آبادی کے بچے تین کلو میٹر سے زائد فاصلہ پیدل طے کرکے گوریکوٹ میں آکر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ عمارت کو کوہستان سے آئے مسافر نے اپنا بسیرا بنا لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ جی بی نوٹس لیکر معاملے پر ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیں اور تین سالوں سے التوا کا شکار عما کام شروع کرایا جائے ورنہ احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*