تازہ ترین

محکمہ برقیات نگر نے ایک ہفتے قبل ون میگا واٹ بجلی گھر چھلت سے مشین اتار کر لے گئے علاقہ میں اندھیروں کی راجگی ، عوام میں بے چینی بڑھ گئی

نگر ( اقبال راجوا) محکمہ برقیات نگر نے ایک ہفتے قبل ون میگا واٹ بجلی گھر چھلت سے مشین اتار کر لے گئے علاقہ میں اندھیروں کی راجگی ، عوام میں بے چینی بڑھ گئی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی دسمبر اور جون آنے لگتا ہے بجلی مشینری خراب ہو کر عوام کو انڈھیروں میں دھکیلا جاتا ہے ،ہمیں بتایا گیا کہ پانی کی کمی کے سبب بجلی لوڑ شیڈنگ شیڈول بنا لیا گیا ہے لیکن لوڑ شیڈنگ کی آڑ میں پورمشین اتار کر لاہور لے جایا گیا جس سے لوڑ شیڈنگ بہتر گھنٹے کا ہو گیا۔چیف سیکریٹری کا نجی دورہ بھی بجلی بحالی میں کام نہ آسکا۔زریع نے بتایا کہ بجلی مشین کی خرابی ایک سال پرانی ہے لیکن جان بوجھ کر اس کو ایک سال کے لئے ملتوی کیا جاتا رہا ۔ امام جمعہ ولجماعت نے جمعے کے خطبے میں بھی عوام کو ایک کمیٹی قائم کر کے مشینوں کی مرمت کی مد میں استعمال ہونے والی رقوم کی حساب کتاب کا بھی مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایک مشین میں مختلف خرابیوں کے نام پر مشین اتار کر لاہور لے گئے ہیں جس بارے میں واپسی کا کوئی معلومات نہیں مل سکی ۔عوام پریشان ہیں اور عوام کو امید پیدا ہوگئی تھی کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کے نجی دورے میں بجلی غیر اعلانیہ لوڑ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا لیکن اس دورے کا بھی لوڑ شیڈنگ مسئلے حل بارے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*