تازہ ترین

ضلع نگرحکومت کی نااہلی ، علاقے کی عوام سے بد دیا نتی ، سپورٹس سٹیدیم کی تعمیر کے مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم 2012 آج تک ڈپٹی کمشنر نگر کے اکاؤنٹ میں پڑے سڑ رہے ہیں ۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلعی حکومت کی نااہلی علاقے کی عوام سے بد دیا نتی ، سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم 2012 آج تک ڈپٹی کمشنر نگر کے اکاؤنٹ میں پڑے سڑ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج سے ۵ سال قبل ایک کروڑ روپے حلقہ چار نگر میں سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کے لئے سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر کے دو ر میں سپورٹس اینڈ کلچر کی وزارت کی جانب سے مختص کرائے گئے تھے ۔ اس وقت خے ڈپٹی کمشنر ہنز رشید نے ہ نگر نے حلقہ چار نگر سپورٹس سٹیڈئیم کی تعمیر کے حوالے سے نیچرل اسٹیدئیم قرقن داس سمیت تین مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا ہے لیکن نا معلوم وجوہات کے سبب آج تک نہ تو سپورٹس سٹیدئیم تعمیر کیا جا سکا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ایک قدم آگے بڑھایا جا سکا ہے ۔ زرایع کے مطابق نو وارد ڈپٹی کمشنر نگر نے اسسٹنٹ کمشنر نگر کو ہدایات جاری کئے ہوئے ہیں کہ اس سلسلے میں فوری طور پر تمام ضروری معلومات حاصل کر لی جائیں اور وقت ضایع کئے بغیر سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے اس سلسلے میں سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر نے سابق ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا تھا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر معاملہ جو ں کا توں ہی رکھا گیا۔ سوال یہاں یہ ہے کہ پانچ سال تک ایک کروڑ روپے سے زیادہ رقم کو تہہ خانوں کی مانند اکاؤنٹس میں کس لئے رکھا گیا جبکہ سپورٹس علاقے کی سپورٹس تنظیمات اپنی مدد آپ کر کے اپنے زوق کی تسکین حاصل کر رہے ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*