تازہ ترین

عمائدین اسکولی کا وعدوں کی تکمیل پر عمران ندیم سے اظہار تشکر ،علاقہ شگر کی تعمیر وترقی کے لئے عمران ندیم سے مزید امیدین وابستہ کرلیں۔

شگر( نمائندہ خصوصی) عمائدین اسکولی کا وعدوں کی تکمیل پر عمران ندیم سے اظہار تشکر ۔علاقہ شگر کی تعمیر وترقی کے لئے عمران ندیم سے مزید امیدین وابستہ کرلیں ۔اسکولی کے عمائدین محمد خان ،غلام رسول ،حسین ،باقر جمال اعجاز حسین اور دیگر کا کہنا ہے کہ ممبران قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے اسکولی کے عوام سے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ انہوں نے پورے کئے ہیں انہوں نے اسکولی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں علاقے میں مڈل سکول ،تستے بجلی گھر اور ٹرک روڈ کی منظوری ان کی بابصیرت قیادت ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی رہنماوں نے آج تک کسی وعدے کی پاسداری نہیں کی ہے تاہم عمران ندیم نے عوام کے ہر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور حال ہی میں 100kvکے ٹرانسفرمر سکولی پہنچا کر عوام دوست نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر ہم عمران ندیم کا شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ عمران ندیم آئندہ بھی دیگر علاقوں کی طرح اسکولی کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*