تازہ ترین

اولڈینگ کھرمنگ میں جاری شہدائے کارگل کرکٹ کپ بستی ایلون نے اپنے نام کیامین آف دی میچ عباس ساون جب کہ مین آف دی سیریز عارف کریمی رہے.

کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) اولڈینگ کھرمنگ میں غوری کرکٹ کلب اولڈینگ کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ بعنوان شہدائے کرگل کرکٹ کپ بستی ایلون نے اپنے نام کیا.فائنل میچ اولڈینگ سپر اسٹار اور بستی ایلون اولڈینگ کے درمیان کھیلا گیا .جو کہ ٹاس جیتنے کے بعد بستی ایلون نے مقررہ اور میں 124 رن بنالیا جبکہ جواب میں اولڈینگ سپر اسٹار کے بیسٹ منٹ 113 رن بنا سکی اور یوں یہ میچ 11 رن سے بستی ایلون نے جیت کر شہدائے کارگل ٹارفی اپنے نام کیا.اس موقعے پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی 25 بلوچ کے آفیسر علی صاحب تھے.مہمان خصوصی نے جیتنے والے ٹیم کے کپتان مبشر احمد کو ٹرافی دی .مبشر احمد کا کہنا تھا کہ یہ جیت ان کی پوری ٹیم کی کوشش اور محنت کا نتیجہ ہے.واضح رہے اس ٹورنامنٹ میں محاذ ایریا آف اولڈینگ سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*