تازہ ترین

ھز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد کے حوالے سے آغا سید راحت حسین الحسینی کا بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے دبنگ اعلان۔

گلگت( پ،ر) قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کی ھز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر انکی خدمات کو سراہتے ھوۓ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ھوۓ شیعہ کمیونٹی کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراھم کرنے کی ھدایت کی ہے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ پرنس کریم کی گلگت بلتستان کے لئے اتنی ساری خدمات ہیں جن کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا لہذا انکی دیدار کے لئے غذر ہنزہ جانے والوں کے گھروں کی حفاظت ،مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لئے جانے والوں کے لئے فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کی بھی ھدایت کی ھے.اسکے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دوران اھلسنت بھائیوں کے میلاد کے محافل میں شرکت کے ساتھ ان سے ھر قسم کے تعاون کی بھی ضروری ھدایت کی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*