تازہ ترین

برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اشتہاری مجرمان کو دیامر پولیس نے گھیر لیا۔

چلاس(کرائم رپورٹ) جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے لئے پولیس نے تانگیر کی سر زمین تنگ کردی۔ گرفتاری کے خوف سے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو اشتہاری مجرمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تانگیر گبر کو مقدمہ علت نمبر 16/17 زیر دفعہ 324/34میں مطلوب اشتہاری مجرمان راج الدین ولد صمداللہ سلطان ولد بلناس ساکنان پھروڑی تانگیر گرفتاری سے بچنے کے لیے برقعہ پہن کر تانگیر پل پہنچے جہاں پر پولیس نے انہیں دھر لیا اور گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس پی دیامر نے ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور انعامات سے بھی نوازا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک عرصے سے ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی قیادت میں دیامر پولیس جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاری کے خلاف بر سر پیکار ہے۔جس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*