تازہ ترین

ضلع نگر کے میاچھر ویلی میں زمین سرکنے کا عمل جاری ہے حکومت نے توجہ نہیں دیا تو عطا آباد جیسے سانحے کی صورت میں پورا سینٹرل ہنزہ زیر آب آنے کا خطرہ ۔

نگر( اقبال راجوا) کل ہوم سیکریٹری بلال میمن میاچھر ویلی ڈیزاسٹر ایریاء کا دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران وہ عوام سے ملنے کے ساتھ ڈیزاسٹر ایریاء کا قریب سے مشاہدہ بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے ڈی ایف او نگر صابر حسین، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ڈیزاسٹر ہنزہ نگر غفران اللہ بیگ اور سپورٹس آفیسر ملک زوالفقار احمد کے ہمراہ میاچھر ویلی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو ڈی ایف او نگر نے اپنے محکمے کی جانب سے زمین سرکنے کو روکنے کے لئے کئے لگائے جانے والے منصوبے بارے میں آگاہ کیا۔ اپنے دورے میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے ان علاقوں کا معائینہ کیا جن علاقوں میں زمین دریا کی جانب سرک رہی ہے یا زمین میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ میاچھر ویلی میں بعض علاقوں میں زمین سرکنے کا عمل جاری ہے اور اس سے متعلق جی بی ڈی ایم اے کی رپورٹ بھی ہے کہ عطا آباد جیسے سانحے کی صورت میں پورا سینٹرل ہنزہ زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اپنے پچھلے دورہ نگر کے دوران ضلعی آفیسرز بالخصوص اے ڈی ڈیزاسٹر کو نگر کے لئے الگ قائم کرنے اورمیاچھر ویلی میں زمین سرکنے کے عمل سے متعلق قبل از وقت فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی سخت ہدایات دی ہوئی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے آج ڈی ایف او نگر صابر حسین اور اے ڈی ڈیزاسٹر غفران اللہ بیگ کے ساتھ علاقہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا قریب سے جائیزہ لیا۔ زراعی کے مطابق کل سیکریٹری داخلہ بلال میمن ممکنہ خطرات کے رپورٹوں کا خود ہی جائیزہ لینے کے لئے میاچھر ویلی کا دورہ کریں گے اور امید کی جاتی ہے کہ میاچھر کے عوام کے خدشات و تحفظات اور مسائل پر بھی غور کریں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*