تازہ ترین

عوام مطمئن رہیں ہڑتال وقتی طور پر موخر کیا ہے ختم نہیں، گلگت بلتستان سے مکمل طور پر تمام قسم کے ٹیکس کی خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گا۔ چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس

گلگت( نامہ نگار خصوصی) چرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ہم نے بین المسالک ہم آہنگی کے تحت پرنس کریم آغان کی آمد کا احترام کرتے ہوئے ٹیکس مخالف شٹرڈاون کو وقتی طور پر معطل کیا ہے اور اس سلسلے میں انجمن تاجران بھی ہمارے ساتھ ایک ہی پیج پر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پھیلائے جانے والی افواہیں صرف عوام کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ایک حربہ ہے اور لوکل ٹیکس کی معطلی ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہم گلگت بلتستان پر نافذ تمام قسم کے ٹیکسز کو مکمل طور پر کعلدم کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا پرنس کریم آغا خان کی جانے کا بعد شٹرڈاون کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا اور عوامی مطالبات ماننے تک جاری رہے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*