تازہ ترین

ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے حوالے سے بڑی پیش رفت، اسپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محد ناشاد واضح اعلان کردیا۔

کھرمنگ( پ،ر) اسپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے ایک سال بعد اپنے حلقے کے آخری حدود کا دورہ کیا اور ضلع کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے حوالے سے زیر گردش تمام افاہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ کھرمنگ کا ہیڈ کوارٹر گوہری سے ملحق میدان میں ہی بنے گا اور ہیڈ کورٹر کو پھیلانے اور کہیں اور لیجانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کیلئے ابتدائی طور پر گوہری سے ملحق میدان سے 100 کنال زمین اراضی استعمال ہونگے۔

 

About admin

One comment

  1. پریس ریلیز
    Date 28-11-2017
    ( ) داپا کتی شو چھٹ پا طولتی برق مھدی آباد غاسنگ منٹھوکھا کے عوام نے ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کیا ہے وہ داپا سے لیکر منٹھوکھا تک کے منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان علاقوں کے عوامی اجتماعی حقوق کا ہر حال میں خیال رکھیں گے منتخب نمائندہ ہونے کی وجہ سے یہ ان کی شرعی اور قانونی اخلاقی زمہ داری بنتی ہے وہ داپا سے لیکر منٹھوکھا تک کے عوامی اجتماعی حقوق کا دفاع اور تحفظ کو یقینی بنائیں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر اہم مسائل کو حل کریں اوپر سے جن سازشی عناصر نے اخبارات میں ہیڈ کوارٹر اور سپیکر کے خلاف منفی بیانات دی ہم ان کے انتشار اور ضلع دشمنی پر مبنی بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جہاں تک سپیکر کو اپنے حلقہ پر توجہ دینے کی بات ہے ان نادانوں کے علم میں ہونا چاہئے داپا سے لیکر منٹھوکھا تک سپیکر ہی کا انتخابی حلقہ ہے لہذا بیانات دینے سے پہلے اپنے ہوش و حواس کو برقرار رکھیں ہیڈ کوارٹر پر جتنا حق آغا محمد علی شاہ کو بولنے اور رائے دینے کا ہے اس سے زیادہ منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی ہے ہم داپا سے لیکر ہلال آباد تک کے عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ جلد نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے گوہری میں مکمل ہیڈ کوارٹر کے قیام کو ممکن بنائیں اور ہلال آباد سے مھدی آباد تک ٹاؤن ایریا قرار دیں اور عوامی بے چینی کو ختم کریں
    عمائدین داپا کتی شو چھٹ پا طولتی برق شمائل مھدی آباد غاسنگ اخوند پا منٹھوکھا پندا

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*