تازہ ترین

نگر گپہ ویلی ،نیلئے بریئے اور بونر ویلی کے لئے رابطہ سڑکیں علاقے میں معاشی انقلاب کا سبب بنے گی ۔ چئیر مین شینبر رورل سپورٹ آرگنائیزیشن

نگر ( بیورو رپورٹ) گپہ ویلی ،نیلئے بریئے اور بونر ویلی کے لئے رابطہ سڑکیں علاقے میں معاشی انقلاب کا سبب بنے گی ۔ چئیر مین شینبر رورل سپورٹ آرگنائیزیشن محمد اسمائیل تحسین کا بونر ویلی رابطہ سڑک کی افتتاح کے موقع پر خطاب۔ آج گپہ ویلی روڑ سے بونر ویلی کی جانب رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ بونر ویلی تک لنک روڑ تعمیر ہونے سے تقریباً 150گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ آج تج بونر ویلی میں گاہنے سمیت کھیتی باڑی کے لئے روڑ نہ ہونے کے سبب قدیم زمانے کے روایتی طریقے استعمال ہوتے تھے ۔ روڑ تعمیر ہونے کے بعد ہل ،تھریشر ،ٹریکٹر ٹرالی اور جیپوں کے زریعے کسان اپنی زرایع آمدن نیچے نشیبی علاقوں تک لانے سمیت دیگر انے جانے کے لئے بھی سہولت بھی میسر ہوگی ۔ آج جب گپہ ویلی سے رابطہ سڑک سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کے لئے ایک دنبے کی قربانی حضرت عباس ؑ کے نام قربانی کر کے خصوصی دعاوں کے ساتھ کیا گیا۔ شیخ ناصر حسین طیفور نجفی ،نے ایل ایس او کے چئیر مین محمد اسمائیل تحسین اور دیگر عمائدین کے ساتھ منسوبے کی افادئیت اور کامیابی کے لئے دعا کرا دی ۔ دعا کے بعد چئیر مین ایل ایس او محمد اسمائیل تحسین نے کہاکہاللہ کے فضل و کرم اور ہمارے محکمہء سیاحت ،ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ ،محکمہء تعمیرات عامہ نگر کے ایکسیئن اقبال حسین شیر الیاٹ کی خصوصی معاونت سے ان تفریحی مقامات تک لنک روڑز کی تعمیر ممکن ہو سکی ہے ۔ اب فیز ٹو میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو درخواست پیش کی ہے انشاء اللہ اس کی بھی تعمیر مکمل ہونے کے بعد علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا۔ اگلے کچھ دنوں میں ایک وفد گپہ ویلی تا نیلئے برئے پولو گراؤنڈ بوئنگ رابطہ سڑک اور سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کے حتمی منظوری کے سلسلے میں ایک وفد چیف سیکریٹری سے ملاقات کرے گا۔ تاہم گذشتہ دن کی چیف سیکریٹری سے مختصر ملاقات نہایت حوصلہ افزاء ثابت ہو چکی ہے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*