تازہ ترین

رکن گلگت بلتستان کونسل نے گلگت بلتستان کے 25 لاکھ عوام پر بیرونی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد( نیوز آن لائن) رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نافذ کردوہ ٹیکسز ختم کرنا ممکن نہیں ہے جو ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہ بیرونی ایجنٹ ہے۔

یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران گلگت بلتستان کی طرف سے غیرقانونی ٹیکسز کی خاتمے کیلئے 23 نومبر تک کی ڈیڈلائن دی ہوئی ہے اور گلگت بلتستان کونسل نے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہیں اور اس معاملے کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔ لیکن کونسل ممبران کی جانب سے اس قسم کی باتیں دراصل عوامی مفادات کی تحفظ کے بجائے اپنے عہدے کی پاسداری ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر نے بھی 24 تاریخ کے بعد سول نافرامانی کا اعلان کیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*