تازہ ترین

اسکردو اسد عاشورہ کے موقع پہ آل بلتستان موومنٹ کے زیر انتظام سبیل امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا

اسکردو اسد عاشورہ کے موقع پہ آل بلتستان موومنٹ کے زیر انتظام سبیل امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا.

بلتستان (خصوصی رپورٹ) آل بلتستان موومنٹ بلتستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بلتستان کے طالبعلموں اور دیگر افراد کے لئے سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے ـ

اسد عاشورہ کے موقع پہ اسکردو میں مذہبی ہم آہنگی اور عزادارن کی خدمت کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے نامور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ـ

اے بی ایم بلتستان ڈویزن کے سینئر رکن معراج یوسف نے ٹی این این سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ اے بی ایم کے اس سبیل میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے شرکت کو یقینی بناتے ہوئے مذہبی رواداری اور اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے تاکہ بلتستان میں پرامن فضا کو قائم رکھا جا سکے ـ

 

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*