تازہ ترین

کچھ عناصر ٹیکس کے نام پر تاجروں کو ورغلا کر ملک دشمن طاقتوں کی پراکسی وار کو تقویت دے رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ایک پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر ٹیکس کے نام پر تاجروں کو ورغلا کر ملک دشمن طاقتوں کی پراکسی وار کو تقویت دے رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان میں زرداری اور عمران خان کی انتشار و نفرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔صوبائی حکومت تاجروں اور عوام کے مفادات کا ہر صورت دفاع کر رہی ہے اور کرے گی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں سے خطے کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور تاجروں کے مفاد کے کئی اقدام اب تک اٹھائے گئے ہیں۔ گلگت شہر کی صفائی سمیت خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششیں تاجروں اور عوام کی بہتری کیلئے کی جا رہی ہیں اور گزشتہ سالوں سے خطے کا پائیدار امن حکومت کی بہترین حکمت عملی اور کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی طور مایوس نہیں کرے گی ۔بعض عناصر عوام کے جذبات سے کھیل کر ملک دشمن طاقتوں کو خوش کرنا چاہتی ہیں اور دورہ وزیر اعظم کے موقع پر ہڑتال کی کال بھی اس کی ایک کڑی ہے ہم اس کی تحقیقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ویتھ وہ ہولڈنگ ٹیکس کے سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات کر کے فیصلے کو معطل کرنے پر آمادہ کر کے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی تھی مگر عمران اور زرداری کے انتشاری سیاست کے بعض پیروکاروں نے گلگت کے تاجروں کے جزبات سے کھیلنے کی کوشش ہے جو کہ قابل مزمت ہے ۔یہ لوگ تاجروں اور عوام کی خدمت نہیں بلکہ ان کا نقصان اور دشمن طاقتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔صوبائی حکومت کسی قیمت پر عوامی حقوق اور تاجروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔عوام کی طرز زندگی بدلنے کیلئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*