تازہ ترین

صدر ممنون کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی گلگت بلتستان کے نمائندوں کو پہچاننے سے انکار کردیا، وزیر اعظم پاکستان جی بی کونسل کے نام سے ہی بلکل ناواقف۔

اسلام آباد( تحریر نیوز) نہیں معلوم گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں کو ہر بار اسلام آباد میں لوگ پہچاننے سے انکار کیوں کرتے ہیں ماضی میں صدر ممنون نے گلگت بلتستان کو نمائندوں کو بلوچستان کے نمائندے سمجھ کر ملاقات کی تھی بلکل اسی طرح ایک بار پھر گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو وہ ایک خطے کے نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم سے ملنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد میں جی بی کونسل کے ممبران ںوزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں ارکان کونسل نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اوردیگر مسائل سے وزیراعظم کوآگاہ کیا اوران کے حل کی درخواست کی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ارکان کونسل سے کہا کہ آپ لوگوں نے ملاقات کرکے بہت اچھا کیا کیونکہ مجھے ابھی تک یہ پتہ نہیں تھا کہ میں گلگت بلتستان کونسل کاچیئرمین ہوں۔اورکونسل نام کاکوئی ادارہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ آئینی کمیٹی نے گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے سے متعلق کوئی سفارشات نہیں بھیجی ہیں جوں ہی سفارشات آئیں گی آئینی مسئلے پربات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے گلگت بلتستان کے مسائل پرکسی نے کوئی بریفنگ نہیں دی میں کوشش کرتاہوں جلدسے جلد متعلقہ اداروں سے گلگت بلتستان کے بارے میں مکمل بریفنگ حاصل کروں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*