تازہ ترین

گلگت بلتستان میں بغیر کسی تاخیر کے قانون باشندہ سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے۔ سردار عتیق صدر مسلم کانفرنس آذاد کشمیر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) صدر مسلم کانفرنس آذاد کشمیر سردار عتقیق نے جی بی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون باشندہ سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزیوں کو روک دیا جائے۔ اُنہوں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی قانونی حیثیت اور ریاست جموں کشمیر کے دیگر خطوں میں کوئی فرق نہیں نے حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں قانون باشندہ کی خلاف ورزی کرکے یہاں کے عوامی زمینوں پر غیر مقامی افراد اور اداروں کو بسایا جارہا ہے جوکہ اقوام متحدہ کی قراداد کے منافی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی اور قانونی حیثیت کو چھیڑنا اور یہاں کے عوام کو مسلسل جھوٹ بول کر حقوق سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا حکومت پاکستان اس خطے کو متنازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق دیں۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان صوبہ نہ ببنے میں آذاد کشمیر کے حکمرانوں کے بجائے بین الاقوامی قوانین سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جب تک مسلہ کشمیر کیلئے استصواب رائے نہیں ہوتی گلگت بلتستان صوبہ کی باتیں عوام کو بنیادی آئینی اور قانونی حقوق سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے بغیر ریاست جموں کشمیر کی تعریف مکمل نہیں لہذا ہم گلگت بلتستان کو کبھی خود سے جدا نہیں سمجھتے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*