تازہ ترین

حکومت گلگت بلتستان کا زمینوں کے انتقالات کمپیوٹرائز کرنیکا فیصلہ،اس سے پہلے خالصہ زمینوں کی حق ملکیت کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے۔

گلگت(تحریر نیوز) ذرائع کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے خطے میں زمینوں کے انتقالات سمیت اسلحہ لائسنس بھی کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان خاص طور پر بلتستان ریجن میں خالصہ سرکار کے نام سے اندراج عوامی ملکیتی زمینوں کی حق ملکیت کا معاملہ  ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن دونوں نے اس حوالے سے مخلص نظر نہیں آتا کیونکہ اس حوالے سے قانون سازی کیلئے ایک سال پہلے سے اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائے گئے بل پر حکومت عوام کو کچھ بتانے سے قاصرہیں۔
لہذا حکومت کو چاہئے کہ زمینوں کی انتقالات کو کمپیوٹرائز کرنے سے پہلے گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت اور تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے خالصہ سرکار کی تعریف کو یقینی بنائیں کیونکہ خالصہ کی تعریف کئے بغیر زمینوں کو کمپیوٹرائز کرنے کا مطلب ہزاروں کنال عوامی زمینوں کو مستقل طور پر ہتھانے کی ایک نئی چال لگتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*