تازہ ترین

کندوس خورکنڈو گانچھے بلتستان

سکردو بلتستان کا انتہائی خوبصورت اور دلفریب علاقہ ہے جو ضلع گانچھے کے بلکل آخری وادی اور دنیا کا بلند ترین جنگی محاز سیاچن کے دامن میں واقع ہے۔ قدرت نے اس علاقے کو بے پناہ خوبصورتی اور فطری حسن سے نوزا گیا ہے جو سیاحوں کو مبہوت کردیتی ہے اور سیاح قدرت کے حسن اور جلووءں میں کھو کر رہ جاتا ہے۔ اس علاقے میں قدرت کا سب سے بڑا انعام یہاں موجود گرم چشمہ ہے، جسے دیکھنے ا ور اس سے شفا حاصل کرنے کے لئے دوردراز سے لو گ جوق درجوق آتے ہیں.کہا جاتا ہے کہ پرانے زمانے میں ایک وقت تھا چشمے میں یاک (عظیم الشان پالتوجانور) کا سر پک بھی با آسانی جاتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس چشمے میں گرمی کا وہشدت نہیں رہی مگر اب بھی مرغی کے انڈے صرف چند منٹوں میں پک کر تیار ہو جاتے ہیں. سیاح درجنوں انڈے لیکر آتے ہیں اور چشمے میں پکا کر خوب لطف اٹھاتے ہیں.اس گرم چشمے سے لوگ بیماری سے شفا بھی پاتے ہیں اس پانی میں نہانے سے گھٹنیاور جوڑ کا درد،موٹاپا وغیرہ سے نجات حاصل ہوتی ہے لوگ ہفتہ میں تین سے چار مرتبہ اس چشمے کے پانی سے غسل کرتے ہیں اور صحت یاب ہو کر چلے جاتے ہیں.روایت کے مطابق اس کابہترین وقت اپریل اور مئی کامہینہ ہیجب خوبانی کے درختوں پہ پھول کھلنے لگتا ہے۔
گاؤں میں دوسری اہم جگہ جناب امیر کبیر سیّد علی ہمدانی علی ثانی (رح) کے نام سے منسوب درگاہ ہے بلتستان میں اسلام کا نور پھیلانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہیں کہ جب امیر کبیر (رح) ایران سے اسلام کی تبلیغ کے سلسلے میں کشمیر کے راستے بلتستان آئے تھے تو آپ (رح ) یہاں بھی تشریف لائے تھے،
آپ یہاں موجود ایک خوبصورت آبشار کے بالکل نیچے تشریف فرمائے تھے آج کل یہ جگہ اجمیر شریف کے نام سے مشہور ہے لوگ یہاں اپنی منتیں مانگتے ہیں اور اللہ کے فضل سے حاجت روا ہوجاتی ہے۔
یہ تزویراتی (سٹریٹیجیکل) خصوصیت کا حامل بھی ہے کیونکہ گاؤں کے دائیں طرف گلگت بلتستان کا شہرہ آفاق سیاچن گلیشئر موجود ہے ۔ پڑوسی ملک انڈیا تک پھیلا ہوا یہ بڑا دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔. گاوءں کے ب لکل ابتداء میں سے (شغرچی سپنگ) کے نام سے مشہوراک خوبصورت سبزہ زار بھی ہے روڈ سے نیچے واقع ہونے کی وجہ سے اکثر سیاح دیکھے بغیر لوٹ جاتے ہیں. دعا ہے کہ اس جنت نظیر علاقے کی فطری رونقیں ہمیشہ قائم ودائم رہے۔ آمین
تحریر:اخترحسین معاذ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*