تازہ ترین

دیامر کے ممبران قانون ساز اسمبلی مستعفی ہوجائیں اور وزیر اعلیٰ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ ڈاکٹر زمان

چلاس (پ،ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر زمان نےدیامر سے تعلق رکھنے والے وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اُنکا کہنا تھاکہ وزرا ء نےاپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے لہذا اُنہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے اور وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہضلع دیامر کے ممبران قانون ساز اسمبلی اپنی کرپشن چھپانے کے لئے وزیر اعلی پر الزام لگا رہے ہیں اور وزیر اعلی عوام کی توجہ اپنی حکومت کی نا اہلی چھپانے کے لئے جھوٹے اضلاع کا اعلان کر کے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میڈیا جاری جاری پریس ریلیز میں اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی ساری اے ڈی پی نون کے وزراء نے اپنے حواریوں میں تقسیم کر کے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا اۃنکی جعلی سکیموں کا اڈٹ کروایا جائے گا اور نیب کو اس حوالے سے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کو چار سالوں تک مرد حُر کہنے والےآج پینترا بدلنے کے لئے بیتاب ہیں اُنکا اصل مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ کرپشن ہے اور یہ پورا ٹولہ کرپشن چھپانے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ لہذا قوم کا حافظہ اتنا خراب نہیں کہ حرام خوری سے آخری ایام میں ہاضمہ خراب ہونے پر قوم یاد آنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

  • 33
  •  
  •  
  •  
  •  
    33
    Shares
  •  
    33
    Shares
  • 33
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*