تازہ ترین

شگر روڈ کیلئے کارپیٹنگ کا منصوبہ سردخانے کی نذر ،سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے۔

شگر(نامہ نگار)شگر کی سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا منصوبہ سردخانے کی نذر ہوگئے۔محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت شگر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے۔شگر کی سرکو پر سفر کرنے پر مسافرین اور سیاح خوف کھانے لگے۔جگہ جگہ بنے کھنڈرات کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ سال سابق ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے شگر ہیڈکوارٹر کی سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کیلئے کئی کڑور روپے کی سکیم منظور ہوا تھا لیکن نئے سال شروع ہونے کے بائوجود منصوبہ کی ٹینڈر نہ ہوسکا ، گذشتہ کچھ سال قبل میٹل ہونے والے روڈ ری کارپیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے اور جگہ جگہ سڑک کے درمیان خطرناک کھنڈرات اور کھڈے بن چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح ان سڑکوں پر سفر کرنے سے کترانے لگا ہے۔جبکہ یہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر کی سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا منصوبہ فوری طور شروع کیا جائے۔ورنہ عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares
  •  
    3
    Shares
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*