تازہ ترین

سکردو محکمہ بی اینڈ ار کرپٹ افسران اور سیاسی نمائندوں کی ٹھیکوں کی بندربانٹ کی وجہ سے میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

 سکردو(ٹی این این) سکردو خاتون ایم این اے کی فون کالز پر پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر سمیت بالا آفیسر کے ہونٹ پیلے پڑھ گئے مذکوہ آفیسروں کی طرف سے فارم لینے والوں کی منت سماجت کرنا شروع کردی چونکہ پی ڈبلیو ڈی کے آفیسرز ان کے اثر و رسوخ سے پہلے ہی واقف ہیں آج تک مذکورہ ایم این اے کی منشاء کے بغیر محکمہ انہیں پوچھے بغیر ٹینڈر کرنے کی جرات ہی نہیں رکھتے تھے تفصیلات کے مطابق سپہر ساڑھے تین بجے محدود ٹینڈر فارم جاری ہونے تھے جوکہ بے قابو ہو کر معاملہ جگڑے کی شکل اختیار کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی بی اینڈ آر کیشئر آفس میں دو ٹھیکیداروں کے درمیان جھگڑا نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی معاملہ اس وقت بگڑا جب ٹینڈر فارم لینے کے دوران کلعدم تحریک جعفریہ کے خاتون ایم این اے کے شوہر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلیم بیگ کی جانب سے ان کے بڑے بھائی رسول بیگ نے فارم لینے آنے پر خاتون ایم این اے کے شوہر کے اعتراض اٹھانے پر ہوا۔زرائع کا کہنا ہے کہ روندو میں ایک ڈپو مذکورہ خاتون ایم اے این اے نے اپنی اے ڈی پی میں رکھی تھی جس کا ٹھیکہ ان کے شوہر اپنے کسی عزیز کو دلانا چاہتا تھا مذکورہ بالا ٹینڈر جب پچھلے ماہ رات کے وقت نکالی جارہی تھی اس دوران متحدہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے چھاپہ مار کر روک دیا گیا تھا آج اس کا ٹینڈر فارم جاری کیا گیا ۔بہت سارے ٹھیکیداروں نے الزام لگایا ہے کہ یہاں مذکورہ ایم این اے کی من مانی ہے سارے اے ڈی پی کو فروخت کرتے تھے بدقسمتی سے آج کا یہ ٹینڈر ایسوسی ایشن میں گروپ بندی کے سبب اوپن فارم ملنے پر بے بس نظر آئے ورنہ اس سے قبل کانوں کان خبر ہونے سے پہلے ٹینڈر کر چکے ہوتے تھے بڑے ٹھیکیداروں کی گروپ بندی سےچھوٹےٹھیکیداروں کو کم از کم فارم مل رہا ہے کلعدم تحریک اسلامی کے ممبران کے رکھے گئے پروجیکٹس دوسرے ٹھیکیدار اٹھا نے یا فارم لینے کے حوالہ سے ڈیڑھ ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے یاد رہے اس قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے بیٹے نے سب انجینئر رضا پر فائر کھول دی بعد میں معاملہ صلح کے ذریعہ معاملہ رفع دفع کیا گیا تحریر نیوز نے بہت پہلے ہی ممکنہ خدشات ظاہر کیا تھا کہ محکمہ تعمیرات کے اندر لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہے لہذا سکیورٹی کے مناسب انتظام کیا جائے لیکن آج سچ ثابت ہوئی ۔

  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares
  •  
    9
    Shares
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*