تازہ ترین

بلتستان یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ نوجوانان حسین آباد و قومی الائنس کے رہنماؤں کا خطاب

سکردو(ٹی این این) سکردو میں بلتستان یونیورسٹی چوک پر قومی الائنس اور نوجوانان حسین آباد نے
یونیورسٹی میں کی جانے والی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔دھرنے میں حسین آباد کے نوجوانوں کے ساتھ قومی الائنس کے بانی چیئرمین گلگت بلتستان عباس سفیر ایڈووکیٹ یوتھ الائنس کے چیئرمین یوتھ الائنس وزیر حسنین رضا , شہید بھٹو گروپ کے اظہر علی ایڈووکیٹ, کاچوشمس سمیت حسین آباد کے متحرک نوجوانان وزیر ایاز, آغا عارف , عمران سمیت سینکڑوں جوانوں نے دھرنے میں شرکت کی چیئرمین قومی الائنس عباس سفیر ایڈووکیٹ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
عوام کو مبارک ہو کہ آج انہوں نے مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر اپنی واحد یونیورسٹی کو مافیا سے بچا لیا. میرٹ کی بحالی کے لئے مافیائی اشرافیہ کے خلاف جہاد کرنے پر لاکھوں سلام پیش کرتا ہوں.آج ہم نے شروع سے ہی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے مزاحمت کریں گے تو کوئی بھی شخص آپ کے اداروں میں بڑی کرپشن کا سوچے گا اس کا جنازہ نکلا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر اسکردو, اے ایس پی اسکردو, رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی کا دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کے بعد
یونیورسٹی کے تمام پوسٹوں کو جلد باضابطہ مشتہر کر کے میرٹ پر اہل افراد کی تعیناتی کا وعدہ کرنے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا

  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares
  •  
    76
    Shares
  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*