تازہ ترین

سول جج کھرمنگ کی جان کو خطرہ۔ وجہ ناقابل بیان

کھرمنگ (ٹی این این) ضلع کھرمنگ کا سول کورٹ۔ طولتی گاوں کے ایک ایسی پہاڑی کے بالکل نیچے بنائی گئی ہے جو ہمیشہ لینڈ سلائڈنگ کے زد میں رہتی ہے. جس کی وجہ سول جج کے فیملی کے ساتھ سٹاف کی جان کو شدید خطرہ ہے پچھلے سال بھی لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑ سے ایک بہت بڑا پتھر سول کورٹ کھرمنگ کی دیوار سے ٹکرا کر رک گیا تھا اور معزز جج صاحب, ان کے اہل خانہ, سٹاف, سائلین, وکلا بال بال بچ گئے تھے. ساتھ ہی موجود طولتی ہسپتال میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا تھا. سول کورٹ کھرمنگ کی سائٹ سلیکشن میں کرپشن کی وجہ سے ایک ناموزوں اور خطرناک جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا. انتظامیہ اور معزز عدلیہ کے اعلی حکام نے اس حوالے سے متاثرہ جگہ کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انتظامیہ نے خود بذریعہ لیٹر نمبر (متفرق 9/1/2015) ایس ڈی کے 7/16/2016 کو ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اور کمشنر صاحب کو مطلع بھی کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے اعلی عدالتی حکام کو لیٹر لکھ دیا تھا مگر تا حال کوئی مثبت کاروائی نہ ہو سکی جبکہ سول جج سمیت دیگر افراد اور طولتی ہسپتال میں موجود افراد کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے. چند دنوں پہلے بھی بالکل اسی جگہ لینڈ سلائڈنگ ہوئی تھی مگر خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا. متاثرہ جگہ میں سول جج کھرمنگ اور دیگر افراد کو مسلسل جان کے ضیاع کا اندیشہ رہتا ہے. کھرمنگ کے با شعور طبقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری افراد کی جان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ذمہ دار اعلی انتظامی و عدالتی افسران ہوں گے. اور غیر موزوں جگہ پر سرکاری عمارت تعمیر کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام ذمہ داران کے خلاف سخت احتساب اور قانونی کاروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے

  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares
  •  
    8
    Shares
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*