تازہ ترین

بلتستان یونیورسٹی مافیا کے ہاتھوں یرغمال, قومی الائنس نے مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا

سکردو(نامہ نگار) چیئرمین قومی الائنس گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) گلگت بلتستان عباس سفیر ایڈوکیٹ اور کرسمہ تھنگ الڈینگ یوتھ کے صدر یوتھ الائنس گلگت بلتستان کے چیئرمین وزیر حسنین رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی میں کرپشن ناقابل برداشت ہے سابقہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں جو کرپشن ہوئی اس کے نتائج میں ہمارا تعلیمی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے اپ سو سال بعد بھی بلتستان میں تعلیمی نظام بہتر ہوتا نظر نہیں اہا رہا ہے مذید ۔تعلیمی اداروں کے اندر میرٹ کی پامالی ہوتی رہے گی تو قوم تباہ ہو جائے گی اور بلتستان یونیورسٹی نواز شریف کا بلتستان کے عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔اور ہم اس ادارے کو مافیا کے ہاتھ لگنے نہیں دیں گے یہی مافیا سازش کے تحت بلتستان یونیورسٹی کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے اور ان کا سازش خاک میں ملا دینگے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں , بلتستان یونیورسٹی میں 1 تا 5 گریڈ کی آسامیاں بغیر کسی ٹیسٹ انٹرویو کے لی گئی ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی ہے. ہم یونیورسٹی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ بلتستان کی واحد یونیورسٹی میں سیاسی اثر اندازی کر کے داخلے اور نوکریاں دی جاتی رہیں تو شدید عوامی رد عمل کا مظاہرہ ہوگا اور کرپٹ عناصر کا یونیورسٹی سے بوریا بستر گول ہونے تک احتجاج کا اعلان ہوگا

  • 112
  •  
  •  
  •  
  •  
    112
    Shares
  •  
    112
    Shares
  • 112
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB