تازہ ترین

وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت میں اپنے بھائی کے نام سے سرکاری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

گلگت (نامہ نگار خصوصی) شہید سیف رحمان ہسپتال گلگت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس سلسلے میں ایک اہم تقریب ہفتہ کے روز گلگت میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال کے تعمیر اتی کام کے مکمل ہونے کے بعد پورے گلگت بلتستان کی عوام کو صحت کے شعبے میں ایک اہم اور مزید بہتر ہسپتال میسر آئے گا جہاں مریضوں کو علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات دستیاب ہو ں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے لیے تمام اخراجات پنجاب کی سابق حکومت نے ادا کئے ہیں اور پورا پیسہ گلگت بلتستان حکومت کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے میدان میں ہماری حکومت نے جو کام کئے اتنے کام پچھلے ستر سالوں میں نہیں ہوئے۔اس سے پہلے سیکریٹری صحت راجا رشید نے اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares
  •  
    9
    Shares
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*