تازہ ترین

سکردو میں اسٹنٹ کمشنر اور فورڈ انسپکٹر کا زبردست کاروائی بچوں کو جان لیوا چیزیں فروخت کرنے والے کئی دوکانیں سیل

سکردو(ٹی این این) سکردو شہر میں گوشت کی سپلائی میں غفلت بھرتنے والے قصابوں پر بھاری جرمانے، ٹھیکدار کو بھی سختی سے سپلائی درست کرنے کی ہدایت، اسسٹنٹ کمشنر سکردو کا گوشت مارکیٹ پر علی الصبح چھاپہ، تفصیلات کے مطابق حافظ کرم داد اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور فورڈ انسپکٹر حسین اخونزادہ نے ہفتے کے روز میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ گوشت مارکیٹ پر چھاپہ کیا۔ چھاپے کےدوران متعدد قصاب کی دکانیں بند پائی گئی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام قصابوں کو بلا کر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور کہا کہ آئندہ غفلت بھرتنے کی صورت میں دوکان سیل کیا جائے گا اور لائسنس منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس امر کے تفصیلات لینے کے لئے گوشت ٹھیکدار کو دفتر بلا کر ان کی سرزنش کی اور بتایا کہ شہر میں گوشت کی سپلائی کو درست رکھنا اور معیاری گوشت فراہم کرنا معاہدے کے رو سے ٹھکیدار پابند ہیں۔ انہوں نے معاہدے کے تمام شق پڑھا کر ٹھیکدار کو سنایا اور کہا کہ کسی ایک بھی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ نامہ منسوخ تصور ہوگا اور دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گوشت سپلائی درست نہ ہونے کی صورت میں ضمانت کی رقم ضبط کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام قصاب اپنی دوکانوں پر جالی اور ٹائیل لگانے کا پابند ہوگا تاکہ عوام الناس کو صاف ستھرا گوشت مہیا کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ بنیاد پر گوشت مارکیٹ کا معائنہ کریں اور کسی بھی غفلت اور زائد قیمت وصول کرنے والے قصابوں کو نہیں بخشا جائے۔ انہوں نے اسی روز شہر میں غیر معیاری پاپڑ فروخت کرنے والے ڈیلر کو بھی دھر لیا اور بھاری جرمانہ عائد کر کے غیر معیاری پاپڑ کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو ہر قسم کے غیر معیاری اشیا سے پاک کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

  • 40
  •  
  •  
  •  
  •  
    40
    Shares
  •  
    40
    Shares
  • 40
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*