تازہ ترین

کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی کے خلاف ہزارہ شیعہ برادری کا مغربی بائی باس پر دھرنا ۔

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں 20 افراد کی شہادت کے بعد شہر کی دوسرے روز فضا سوگوار ہے ، ہزارہ شیعہ برادری کا مغربی بائی باس پر دھرنا جاری ہے ۔دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ،دھرنے کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ،شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور بازار بند ہیں ۔
کوئٹہ میں دہشت گردی کی نئی لہر اور اس کے سبب 20 افرادکی شہادت کے خلاف مغربی بائی پاس پر دھرنا میں شامل مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، احتجاج کے سبب مغربی بائی پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیرداخلہ میرضیا لانگو، صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری، مشیر عبدالخالق ہزارہ، رکن اسمبلی قادر نائل اور ہزارہ برادری کے افراد نے شرکت کی۔بعد میں 20 شہدا میں سے 8کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ ہزارہ ٹاون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں ایک دکان کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔شہدا میں ہزارہ کمیونٹی کے 8 افراد، ایف سی اہل کار اور 2 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔دوسری جانب خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا مقدمہ ایس ایچ او شالکوٹ خلیل بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares
  •  
    4
    Shares
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*