تازہ ترین

گلگت بلتستان میں معدنیات کی تلاش اور معدنیات نکالنے اور لیز پر پابندی عائد۔

گلگت(بیورو چیف) گلگت بلتستان میں معدنیات کی تلاش اور معدنیات نکالنے کے لیے لیز پر پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے سفارشی افراد کو من پسند لیز دلوانے تک کیلئے مکمل لیز پر پابندی افسوسناک ہے. گلگت بلتستان کے معدنیات پر مائیننگ لیز کا پہلا حق گلگت بلتستان کے عوام کا ہے عوامی ایکشن کمیٹی نے طویل جدوجہد کے بعد مذکورہ سبجیکٹ گلگت بلتستان منتقل کرایا ہے صوبائی حکومت کی سفارشات پر عارضی پابندی وفاداروں کو نوازنے کی کوشش ہے. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ماہ پہلے تک گلگت بلتستان کے لوگ ایک لیز کے حصول کے لئے اسلام آباد میں خوار ہوتے تھے آج عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کی وجہ سے وفاق سے اس شعبے سے وابسطہ لوگ لیز کے حصول کے لئے گلگت آتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اس کے باوجود بھی وفاقی ایجنڈے پر گامزن ہے اور لوکل لوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں باضابطہ طور پر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے اور ہر لیز میں لازمی طورپر لوکل فرد لو شامل رکھا جائے. اور بہت سارے لیز ہولڈر صرف ملکی بنکوں سے لون حاصل کرنے کیلئے لیز لیکر بیٹھے ہوئے ہیں جن پر کام نہیں کیا جارہا ایسے تمام لیز کو کلعدم قرار دیتے ہوئے دیگر سنجیدہ افراد کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے. انہوں نے کہا کہ مائیننگ سیاحت اور جنگلات یہ وہ محکمہ جات ہیں جن پر مثبت قانون سازی سے گلگت بلتستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے مگر اس حوالے سے گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی کوئی خاطر خواہ توجہ نظر نہیں آرہی ہے. لہذا صوبائی حکومت اس پر توجہ دیں اور مائیننگ لیز کے حصول میں گلگت بلتستان کے افراد کیلئے سہولیات فراہم کی جائے.

  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares
  •  
    11
    Shares
  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*