تازہ ترین

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت ہٹاو تحریک چلانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکمران کوایوانوں سے نکال دینے کا وقت آگیاہے ، جلد تحریک کی کال دیں گے ، میں نے الیکشن کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ یہ 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گڑھ خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ”جس دھج سے کوئی متقل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے ، یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی تو کوئی بات نہیں“، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید ہوئے چالیس سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی ایسا ہی محسوس ہوتاہے کہ جیسے آج ہی ان کو قبر میں اتارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کا زمانہ آیاتو میں نے اپنی تقریروں میں کہا تھا کہ مجھے شک ہے کہ یہ اٹھارویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ، کچھ نے میری بات کا یقین دلایا اور کچھ نے مذاق اڑایا لیکن آج سلیکٹڈ وزیر اعظم خود پھٹ پڑا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پیسہ اکٹھا نہیں ہورہا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف جائیں اور ان کو وہاں سے نکالیں کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر یہ ملک اور پچاس سال پیچھے لے جائیں گے ، مہنگائی میں دگنا اضافہ ہوگیاہے ، غریب کے لئے بجلی کابل دینا مشکل ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کارکن تیار ہوجائیں کہ اب ان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیاہے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں اندر ہوں یا باہر ہوں ، پیپلز پارٹی اب ان کو اجازت نہیں دے سکتی کہ ملک کاخانہ خراب کریں، ہم ان کی طرح نہیں کریں گے کہ جس طرح یہ کنٹینروں پر بیٹھ کر کرتے تھے شام کوگھر جاتے تھے اور صبح واپس آجاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر ہی بستروں پر بیٹھیں گے اور ان کونکال کر واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن کہیں ابھی سے صبر کاپیمانہ لبریز نہ کربیٹھیں بلکہ ہم جلد ہی تحریک کی کال دیں گے۔

  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares
  •  
    2
    Shares
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*