تازہ ترین

قائد اعظم نے پاکستان بنایا شہید ذولفقار علی بھٹو نے ایٹمی پاور بنا کے ملکی دفاع مظبوط کی ۔سعدیہ دانش

گلگت(پ،ر ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنی ایک بیان میں کہا کہ ہے یہ دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر کیا تھا موجودہ صورتحال میں پاکستان کو داخلی اور خارجی دونوں سطح پر مشکلات کا سامنا ہے پاکستان اس وقت معاشی سطح پر مشکلات سے سے دو چار ہے۔ جبکہ خارجی سطح پر انڈیا آے روز ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے فائرنگ سمیت جنگ کےحالات پیدا کر رہا ہے اس وقت پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے ملک کی استحکام اور سلامتی کے لئے اداروں کا ساتھ دیں اور ساتھ ساتھ سیاسی قیادت اور اداروں کو ایک ہو کر ملک کو معاشی بدحالی سمیت دیگر چیلنجز سے نکالنے کی ضرورت ہے انہوں نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ پاک آرمی سرحدوں پر چٹان کی طرح کھڑی ہو کر دشمن کو للکار رہی ہے اور ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے ذولفقار علی بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے کیونکہ جس مقصد کے لئے قائد اعظم نے اس ملک کو بنایا تھا شہید ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی پاور بنا کے اس مقصد کی تکمیل کی اور چائینہ کے ساتھ دوستی کی بنیاد رکھی اور ملک کو اسلامی جمہوری پاکستان کی اصل روح کے مطابق 1973 کا آئین دیا چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی آج اپنے شہید نانا اور شہید ماں کے مشن پر ملک کو ان تمام چیلنجز اور مشکل حالات سے نکالنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے موجودہ عمرانی حکومت اور تبدیلی سرکار سیاسی انتقام اور کردار کشی پر معمور ہے اور ملکی سلامتی اور تعمیر و ترقی پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں
جس سے ملک کے مستقبل پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*