تازہ ترین

سکردو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب یوم پاکستان ریلی اور تقریب کا انعقاد۔

سکردو(پ،ر)یوم پاکستان آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریبات میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ آغاز ریلی سے کیا گیا جو ہمید گڑھ سے شروع ہو کے یادگار شہداء پر اختتام ہوئی۔ مرکزی تقریب میں پولیس نے پرچم سلامی پیش کی اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔ سلامی کے بعد یادگار شہداء پر مہمانان نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شجر کاری بھی کی گئی اور معزز مہمانان نے پودے نسب کئے۔تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ، تقاریع اور ڈراموں کی شکل میں وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ آخر میں مہمانان گرامی نے تقاریر پیش کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے دعائیں کی۔شرکاء میں سنیئر منسٹر اکبر تابان، کمانڈر 62 بریگیڈ ، کمشنر بلتستان ، چیرمین قائمہ کمیٹی، ڈی آئی جی بلتستان، ڈی سی سکردو، اے سی سکردو ، میڈیا نمائندگان، نمبرداران، طلبہ و طالبات موجود تھے۔ عوام کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی اور وطن سے محبت کا ثبوت دیا۔

  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares
  •  
    8
    Shares
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*