تازہ ترین

چھومیک پل رابطہ سٹرک سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر کس طرح بااثر افراد کو فائدہ پہنچا رہا ہے چھومیک کے سرکردگان نے تعمیرات عامہ کا پول کھول دیا

 سکردو(ٹی این این) سکردو چھومیک پل رابطہ سڑک جہاں سے پہلے سروے ہوا ہے وہیں سے بءنایا جائے چند بااثر افراد کے لیے پی ٹی ڈی سی موٹل کی سیر گاہ کو دولخت کرنا سیاحت دشمنی کے مترادف موجودہ نقشہ کے تحت بنانے سے کثیر رقم خرچ ہوگی چھومیک کے عوام کو اس سڑک کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لب دریا بنایا جائے جس سے یہاں کے عوام کو سہولت ہوگی ان خیالات کا اظہار چھومیک کے سرکردہ شخصیات حاجی محمد حسین ۔غلام نبی ۔حاجی فدا ۔آخوند محمد ۔ وغیرہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند لوگوں کے مفاد کے لیے اصل نقشہ تبدیل کر کے قومی اثاثہ پی ٹی ڈی سی کی زمین سے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہوں نے حکم دے کر مذکورہ جگہ سے سروے کیا گیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ قومی خزانے کو نقصان ہے مذکورہ جگہ سے سڑک گزارنے سے پی ٹی ڈی سی ہوٹل جو کہ انتہائی پرسکون جگہ ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاح شوق سے رہائش اختیار کرتے ہیں کہیں ٹریفک کی شور شرابہ سے بھاگ نہ جائے حکام بالا کو اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے چاہئیں ۔سول سوسائٹی نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ رابطہ سڑک چھومیک پل تا لمسہ شگر تین حصوں میں منقسم ہے دو حصے میں ٹھیکیداروں نے ٹینڈر کے دوران زبردست مقابلہ کیا جبکہ پی ٹی ڈی سی تا پل بلا کسی مقابلہ کے ایک ہی ٹھیکہ دار کو ملنے سے پی ڈبلیو ڈی کے اوپر سوالات اٹھ رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ بااثر افراد کی ڈیل کے سبب ٹینڈر کو پول کیا گیا ہے اس کا ریٹ دیگر حصوں سے زیادہ ہے اس کے خلاف کئی بڑے ٹھیکہ داروں نے نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو باقاعدہ درخواست بھی گزرا چند ماہ ملتوی کردی گئی اب باقاعدہ ٹینڈر بھی ہو چکا ہے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی وفاق کے زیر نگیں ہے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ قومی اثاثوں کو ذاتی فائدے کے لیے نقصان پہنچانے والوں سے بچایا جائے ۔

  • 148
  •  
  •  
  •  
  •  
    148
    Shares
  •  
    148
    Shares
  • 148
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*