اسلام آباد(مانٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کی کراچی کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی اور نیب کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عظمت سعید نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی کراچی کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی اور نیب کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن ستمبر سے ماہانہ 2 اعشاریہ 25 ارب روپے چار سال میں ادا کرے گا،بحریہ ٹاؤن آخری تین سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔عدالت نے کہا کہ آخری تین سال کی رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہو گا،بحریہ ٹاؤن سے آنے والی رقم کا 30 فیصدسپریم کورٹ میں جمع ہو گا،بحریہ ٹاؤن تمام 460 ارب روپے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنا ہوا تو پہلے سپریم کورٹ میں درخواست دے گا،عدالت فریقین کو سن کر ہی ریفرنس سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
عدالت نے رقم سندھ حکومت جمع کرانے کی استدعا مستردکردی ،جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت تو کہتی تھی اس کا نقصان ہی نہیں ہوا،سندھ حکومت کتنے پیسوں پر راضی تھی یہ بھی پتا ہے ۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے زمین کس کی تھی،مسلسل دو یامجموعی طور پر تین اقساط دینے میں ناکامی ڈیفالٹ تصور ہو گی،بحریہ ٹاؤن نے پارکس ،سینماز ،زمین اور عمارات بطور گارنٹی دے دیئے ۔
عدالت نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی صورت قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،بحریہ ٹاؤن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو نیب ریفرنس دائرکرسکے گا،بحریہ ٹاؤن تمام ادائیگی سات سال میں کرنے کا پابند ہوگا،عدالت نے مزید کہا کہ بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پے منٹ جمع کرائے گا،مکمل ادائیگی کے بعدزمین بحریہ ٹاؤن کے نام منتقل ہو گی ،بحریہ ٹاؤن رہائشیوں کو 99 سال کی لیز دے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا