چیئرمین واپڈا اپنی ناکامیوں کو گلگت بلتستان کے عوام پر الزامات کا نظر کررہے ہیں۔مولانا سلطان رئیس

0 0

گلگت(پ،ر) چیئرمین واپڈا اپنی ناکامیوں کو گلگت بلتستان کے عوام پر الزامات کا نظر کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اپنے مفادات کا ادراک بھی اور نقصانات سے آگاہی بھی رکھتے ہیں. کوڈیوں کے دام عوام کی زمینیں ہتھیانے تک کوئی بیرونی عزائم کار فرما نہیں تھے تو اب کیسے ممکن ہیں. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں کچھ لوگوں کا کام ہی یہی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں چیر مین واپڈا کا بیان بھی اسی کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم کی تعمیر کیلئے گلگت بلتستان بلخصوص دیامر کے عوام نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں ایسے میں اس طرح کے بیانات ہی درحقیقت بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کا باعث بن سکتی ہیں. دیامر ڈیم ملکی ترقی کا ضامن ہے اس بات کا ادراک رکھتے ہوئے مزید قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مگر بلیک میلنگ اور طاقت کے بل بوتے پر قومی مفادات کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی. دیامر ڈیم سے قبل حدود تنازع کے حل کے ساتھ متاثرین کے معاوضہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا اپنے بیان کے مطابق ثبوت پیش کریں یا گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں. کیونکہ گلگت بلتستان کی سرزمین میں کبھی غدار پیدا نہیں ہوا یہ تجربات پاکستان میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے پانی بجلی ناپید ہوچکے ہیں جبکہ وفاق سے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کی منظوری کے حوالے سے وفاقی حکومت بدنیتی سے کام لے رہی ہے اور ہنزل پروجیکٹ کے حوالے سے بھی ایف ڈبلیو او کی ٹانگ اڑائی جاری ہے. ہنزل پراجیکٹ نہایت ہی اہمیت کا حامل پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل کیلئے خود عوام کو نظر رکھنا ہوگا. عوامی ایکشن کمیٹی ماضی کی طرح آئندہ بھی اس طرح کے اہم مسائل پر توجہ دے گی دیامر ڈیم اور ہنزل پاور پروجیکٹ 2014 سے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ ہیں. اس پر عوامی شعور کی بیداری کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website