تازہ ترین

ضلع نگر میں سرکاری ملازم کی بطور نمبردار تعیناتی کا انکشاف۔

نگر ( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر میں صحافیوں کی موجودگی میں ممبر اسمبلی حلقہ چار نگر جاوید حسین ڈپٹی کمشنر نگر اور شیخ غلام حیدر مرحوم کے فرزند محمد باقر کانمبردارتعیناتی کے موضوع پر بحث و تکرار،ڈپٹی کمشنر نگر کا طے شدہ اصولوں کے مطابق نمبرار تعینات کرنے کی یقین دہانی۔ممبر اسمبلی جاوید حسین نے ایک سرکاری ملازم جو نمبردار کی حیثیت سے دفتر میں موجود تھا کوپرائیویٹ کاموں میں مداخلت اور کسی بھی حاضر سروس سرکاری ملازم کو نمبردار ہونے پر چیف سیکریٹری سے سرکاری ملازمین کا نمبردار تعیناتی مسئلے بارے اصول و ضوابط معلوم کرنیکا اعلان ۔ ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر میں موجود سرکاری ملازم نمبردار کا ڈی سی نگر سے نمبردار ی سسٹم کو صرف اور صرف وراثتی عہدہ قرار دے کر باقی نمبرداری اسناد کو مسترد کرنے پر اصرار۔ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر کا تمام نمبرداری اسناد قانون و ضابطے کے مطابق جاری ہونے کا جواب۔مرحوم شیخ غلام حیدر نجفی کے صاحبزادے محمد باقر کا کہناتھا کہگائوں ڈاڈیمل کے نمبرداروں کو جعلی طریقے سے اسناد جاری کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نگر نے معاملے کے تصفئیے کو اسسٹنٹ کمشنر سے تحقیقات کرانے کا عندیہ جبکہ ممبر اسمبلی جاوید حسین اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گائوں میں ریفرینڈم کرانے کے لئے علاقے میں عوام کو اکھٹا کیا جائے ۔ صحافیوں کے سوال پر ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میںنمبردارتعیناتی قانون و دستور کے مطابق ہی ہوتی ہے جس کے لئے قانون کی کتاب میں باقاعدہ اصول و ضوابط درج ہیں ۔ضلع نگر میں کل اڑھ سٹھ نمبرداران ہیں جن کو تمام تر اصول و ضوابط اور قانون کے مطابق اسناد جاری کی گئی ہیں ۔ڈی سی نگر کا مذید کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے نمبرداران کو نمبرداری سے ہٹانے یا معذول کرنے کا بھی اختیار قانون میں موجود ہے

  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares
  •  
    2
    Shares
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*