شیخ رشید کی نااہلی کیلئے عائشہ گلالئی متحرک، الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) پی ٹی آئی(گ)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے ویڈیو پیغام سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے۔ ایسا بیان دے کربطورممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیراپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جس پرانہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل کیا جائے۔دوسری جانب عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ شیخ رشید نے ہندووں کے بارے متعصبانہ بیان دیا۔ ہمارا مسئلہ نریندر مودی کے ساتھ ہے ہندووں کے ساتھ نہیں۔
انہو ں نے کہا کہ شیخ رشید نے نریندر مودی کی طرح عوام کو اشتعال دلایا۔ شیخ رشید کو گلی محلوں کی باتیں تو آتی ہیں لیکن کام کی بات نہیں آتی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے حکمران باہر کی دنیا سے ہی کچھ سیکھ لیں۔ الیکشن کمیشن سے شیخ رشید کی 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی استدعا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website