تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کوقتل کی دھمکیاں، بختاور بھٹوشیخ رشید پر برس پڑی۔

کراچی(ویب ڈیسک /ٹی این این)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیخ رشیدبلاول کوسیدھاقتل کی دھمکیوں پراترآئے ہیں ،جس کاپوراخاندان قتل کیاگیااسے دھمکیاں دی جارہی ہیں، تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی جائے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیخ رشیدبلاول کوقتل کی دھمکیوں پراترآئے،انتہاپسندوں کی بھٹوکودھمکیاں نئی نہیں، اب وفاقی وزیرکھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کاپوراخاندان قتل کیاگیااسے دھمکیاں دی جارہی ہیں،بختاوربھٹو نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی جائے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*