تازہ ترین

پاکستان آن لائن ویزا سروس کا افتتاح ہوگیا،سیاحت کی فروغ کیلئے وزیر اعظم پرعظم۔

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /ٹی این این )وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری خارجہ ، چیئرمین نادرا کو کارکردگی یادگاری شیلڈ دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ متعلقہ وزارتوں کو مبارکباد دیتاہوں اس تبدیلی کا ابھی لوگوں کو اندازہ نہیں ہے ، پاکستان کو کھولنے کیلئے پہلاقدم ہے ۔ پاکستان میں ایک ذہنیت تھی کہ ویزہ دینے کو مشکل سے مشکل بنا دیا گیا تاکہ کوئی پاکستان نہ آئے ۔1960 کی دہائی پاکستان انتہائی پراعتماد تھا ,تیزی سے آگے جارہے تھے ,ہم خود انحصاری کی طرف بڑھ رہے تھے۔1970 میں سوشلسٹ حکومت آئی ,سارے عمل کو ریورس کردیا ، پاکستان لوگ کمانے آتے تھے مگر منافع کو گناہ قرار دیا جانے لگا ، کوئی کمائے گا نہیں تو کیا وہ خیرات دینے آئے گا ، ہر جگہ جاگیردار اورسرمایہ دار کہہ کر تقریر شروع کی جاتی، منافع کمانے والوں کیخلاف فضا بنائی گئی ، اس ذہنیت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ، تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک کی جی ڈی پی پاکستان سے کم تھی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اب مکمل طورپر ایک پراعتماد ملک ہے ،کوئی سیکورٹی کے مسائل نہیں ہیں ، پاکستان میں حسین ترین علاقے ہیں، ویزے اور این او سی کو آسان بنا دیا ہے۔لوگ آئیں اور پاکستان میں پیسہ بنائیں ، سرمایہ کاری بڑھے گی ۔ سیاحتی ٹریکس کو ہر ایک کیلئے کھلنا چاہیے ، جو بھی شمالی علاقوں میں ایک بار گیا دوبارہ جانے کی خواہش ہوتی ہے۔ میری کرکٹ کی لائف میں غیر ملکی کھلاڑی مجھ سے ملتے تو دوبارہ شمالی علاقوں میں جانے کی خواہش کرتے۔ پاکستان کے شمالی علاقے سوئٹزرلینڈ سے دگنا خوبصورت ہیں ، کئی علاقے ا بھی تک دریافت بھی نہیں ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان نے فرینڈلی سیاحت شروع کررہے ہیں ، نئے نئے علاقے کھولیں گے ، نگرانی کیلئے قومی ٹاسک فورس قائم ہے ، پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات ہیں ، چار مذاہب کے مقدس مقامات کا مرکز پاکستان ہے، پاکستان بدھ ازم کا سنٹر رہا، مگر ہم دنیا کو آگاہ نہ کرسکے ،ہری پور کے قریب بدھ مت کا چالیس فٹ کا سب سے بڑا مجسمہ دریافت ہوا ہے،ہندو ازم کی کئی جگہیں ہیں ۔ پاکستان صوفی ازم کامرکز ہے جسے ہم پوری دنیا میں آگاہ کریں گے۔ ساحلی سیاحت کو بھی فروخت دیں گے ۔پشاور دنیا کا قدیم ترین شہر ہے اور یہ اڑھائی ہزار سالہ تاریخ رکھتا ہے مگر ہم دنیا کو نہ بتا سکے ۔ موہنجو دڑو سمیت لاہور اور ملتان میں قدیم ترین مقامات ہیں ان تمام مقامات کو دنیا کے نقشے پر لے کر آئیں گے ، ویب سائٹ بنا رہے ہیں، ہوٹلنگ کیلئے براہ راست بکنگ ہوسکے گی۔ شمالی علاقوں میں مقامی لوگوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو 19 ارب ڈالر کا کرنٹ خسارہ تھا جبکہ ملائیشیاء صرف سیاحت سے 22ارب ڈالر، ترکی چالیس ارب ڈالر حاصل کررہا ہے۔ پاکستان میں ہر موسم ہے ، پہاڑوں سے سمندر، ساحلی پٹیوں تک سیاحتی مقامات کھولیں گے ، ہمارے مرغزار، سحر انگیز مناظر سوئٹزرلینڈ سے زیادہ حسین و ترین ہیں، ہر مقام کو سیاحوں کیلئے کھولیں گے ، پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز کو سیاحت کاری کے اہداف دئیے جائیں گے ۔ آن لائن سروس پاکستان کا بہت بڑا اقدام ہے۔ یقیناً پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ کے مرحلے سے گزرا ہے لیکن آج کا پاکستان محفوظ ملک ہے ۔ اگلا سارا پی سی ایل پاکستان میں ہوگا کوئی اسٹیڈیم خالی نہیں رہے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امن کے ایک نئے راستے پر نکل چکا ہے ، بھارتی انتخابات کی وجہ سے شاید تھوڑا سا مسئلہ پیدا ہو کیونکہ بھارت میں انتخابات نفرتوں کے ذریعے لڑے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں میں یہ واقعہ ہوا۔ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کوبہتر کرنا چاہتا ہے ، پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں آن لائن ویزا پالیسی کا اجرا کر دیا۔نئی ویزا پالیسی کے تحت 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جمعرات سے جاری ہو سکے گا۔برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے.

  •  
  • 18
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*