تازہ ترین

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، تعلیم ہی بڑا اور بہتر ہتھیار ہے۔ آغا راحت الحسینی

شگر(عابدشگری)قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت الحسینی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ تعلیم ہی سب سے بڑا اور بہتر ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم جہالت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔موجودہ دور میں مروجہ اسلامی علوم اور نصابی علوم دونوں کا حاصل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہتر انتظام کریں۔انہیں بہتر سکولوں میں تعلیم دلائے ۔ جبکہ دینی علوم سے بھی غافل نہ رہے ۔ معلمین جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان ضلع شگر خاص کے زیر انتظام جشن مرج البحرین اور تقسیم اسناد و انعامات انعقاد کیا گیا- جسمیں ہزاروں خواتین اور طالبات نے شرکت کئے- اور حمد نعت اور منقبت پیش کئے- خطبہ استقبالیہ امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد شگر سید محمد طہ الموسوی نے دی اور کہا کہ معلمین جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان ضلع شگر خاص قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی کا بے حد مشکور و ممنون اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ آپ نے ہماری دعوت پر جشن مرج البحرین میں شرکت کر کے معلمین، ماوں، خواہراں اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا- اللہ کریم بحق امام علی علیہ السلام و حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہماری طرف سے یہ سعی اپنی بارگاہ ملکوتی میں قبول فرمائے، ہم سب کو دین اسلام کی خادمین میں سے قرار دیں اور امام زمانہ علیہ السلام کے اعوان و انصار میں شامل فرما۔- پروگرام کی صدارت قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے کی انہوں نے مدارس کی احیاء اور بچوں کی پرفارمنس سے خوش ہو کر آغا راحت صاحب نے معلمین اور زون ٹاپرز کے لئے 157000 روپے انعام دیئے پرگرام کے آخر میں مدارس میں اچھے پوزیشن لینے والوں کو کیش پرائز تقسیم کئے-

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*