تازہ ترین

محکمہ تعلیم شگر میں بڑے پیمانے پر تبادلے،سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی سے عوام خوش۔

شگر( عابدشگری) محکمہ تعلیم شگر میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے ،سکولوں کی ضرورت کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کو شگر کے عوام کا حوصلہ افزا اقدام قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شگر محمد خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وزیر شاہد نے شگر کے تمام سکولوں میں کافی عرصے سے ایک ہی جگہ پر تعینات اساتذہ کا تبادلہ کردیا ہے محکمہ تعلیم سے کی جانب سے کئے تبادلوں کے مطابق محمد صادق کو ہائی سکول کوتھنگ سے گرلز ہائی سکول چھورکاہ کا ہیڈ ماسٹر تعینات کردیا ہے جبکہ ان کی گرلز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ابراہیم کو ہائی سکول کوتھنگ ٹرانسفر کردیا گیا ہے اسی طرح ہائی سکول چھورکاہ سمیت ان تمام سکولوں میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے ہائی سکول چھورکاہ سے حامد حسن کو پرائمری سکول مموچنمو جبکہ حامد حسین کو پرائمری سکول علی آباد ،راشد عباس کو گرلز ہائی سکول ہشوپی جبکہ محمد رضا کو گرلز ہائی سکول چھورکاہ تعینات کردیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تبادلے میرٹ کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور خراب رزلٹ والے سکولوں کو اچھے اساتذہ فراہم کرکے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس کے باعث اساتذہ بھی خوش نظر آتے ہیں ۔
محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی،ضلع شگرتسرگلاب پورروڈ کھنڈر ات میں تبدیل ۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*